اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث پاکستان میں سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس کی قیمت اٹھاسی ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر ایک سو ستاسی ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت چوہتر ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر ایک سو تیس ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔ حکام کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بحری جہازوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہو رہی ہے جس کے باعث سپلائی چین دباؤ کا شکار ہے۔پاکستان میں پیٹرولیم سپلائی متاثر، ذخائر چند ہفتوں تک محدود ہیں۔
اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے قائم کی گئی وزارتی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ موجودہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں خام تیل کے ذخائر تقریباً گیارہ دن، ڈیزل کے اکیس دن، پیٹرول کے ستائیس دن، ایل پی جی کے نو دن جبکہ جے پی ون کے ذخائر چودہ دن تک کے لیے دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں :ایران کے حملوں کا خطرہ، ابراہم لنکن فرار، سمندر میں دور منتقل















