اہم خبریں

ایران کا امریکہ کو چیلنج،جہاز خلیج فارس میں لاکر دکھائے، آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت 54 ویں لہر کے آغاز کا اعلان

تہران (اے بی این نیوز)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت 54 ویں لہر کے آغاز کا اعلان کیا ہے اور خطے میں دشمن کے اہم اہداف کو میزائل اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ حکام کے مطابق حملوں کا مقصد امریکی فورسز کے اہم انفراسٹرکچر، کمانڈ سینٹرز اور ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاورز کو نشانہ بنانا تھا۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے مطابق خطے میں امریکی فضائی اڈوں کے چار اہداف کو میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران زیادہ تر ایک دہائی پہلے تیار کیے گئے میزائل استعمال کر رہا ہے اور جدید میزائل ابھی آپریشن میں شامل نہیں کیے گئے۔

کمانڈر نے امریکی فورسز کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ میں ہمت ہے تو اپنے جہاز خلیج فارس میں لے آئے تاکہ ہم ان کا سامنا کر سکیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن خطے میں امریکی فورسز اور ان کے انفراسٹرکچر پر مؤثر دباؤ ڈالنے کے لیے جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ،جا نئے فی لٹر کتنا مہنگا ہوا

متعلقہ خبریں