واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع اگلے چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گا اور اس کے ساتھ ہی توانائی کی سپلائی دوبارہ معمول پر آ جائے گی۔ ان کے مطابق جنگ کے خاتمے سے عالمی تیل اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے اور مارکیٹ میں استحکام پیدا ہوگا۔
کرس رائٹ نے مزید کہا کہ تنازع کے ختم ہونے کے بعد توانائی کی سپلائی بہتر ہو جائے گی اور چند ہفتوں کے اندر صورتحال معمول کے مطابق واپس آ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت سے عالمی معیشت کو بھی ریلیف ملے گا اور توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں :امریکااوراسرائیل کےپاس ہتھیارڈالنےکےسواکوئی چارہ نہیں، کمانڈر خاتم الانبیاسینٹرل ہیڈکوارٹر















