اہم خبریں

سرگودھا میں خوفناک واقعہ، باپ نے بیوی اور چار بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،جا نئے تفصیل

سرگودھا ( اے بی این نیوز    ) سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ نے اپنے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے کلہاڑی کے وار سے تین بیٹوں، ایک بیٹی اور اپنی بیوی کو ہلاک کیا۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم نے خود کو بھی زخمی کر لیا اور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اہل علاقہ اور پولیس حکام نے واقعے کی سخت مذمت کی ہے اور ہسپتال میں ملزم کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ملزم نے یہ کارروائی کیوں کی۔

مزید پڑھیں :13000 روپے کا ریلیف،کون لے سکتا ہے،اپلائی کر نے کا طریقہ جا نئے

متعلقہ خبریں