اہم خبریں

سرحد پار سے گولہ باری ،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا اور کتنے زخمی ہو ئے

باجوڑ (اے بی این نیوز)وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں باجوڑ میں معصوم شہری نشانہ بنے جس کے باعث چار افراد شہید جبکہ ایک پانچ سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ شہید ہونے والے چاروں افراد آپس میں حقیقی بھائی تھے جس سے علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج سہ پہر سرحد پار سے افغان طالبان کی جانب سے شہری علاقے کو نشانہ بنایا گیا اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایسے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

اس حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے اور سیکیورٹی ادارے صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

مزید پڑھیں :13000 روپے کا ریلیف،کون لے سکتا ہے،اپلائی کر نے کا طریقہ جا نئے

متعلقہ خبریں