اہم خبریں

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،5 خوارج جہنم رسید

لکی مروت (اے بی این نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ دہشت گرد بھارتی حمایت یافتہ تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی اور علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گی اور عوام کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

مزید پڑھیں :ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اب زندہ نہیں،ٹرمپ کا دعویٰ

متعلقہ خبریں