اہم خبریں

اسلام آباد پولیس کی کارروائی میں ڈکیت گینگ کا رکن زخمی حالت میں گرفتار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد پولیس نے چھاپہ مار کر ڈکیتی کرنے والے گینگ کے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے حدود میں پولیس ٹیم نے ڈکیتی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 3 مسلح ملزمان پر چھاپہ مارا جس دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، تاہم پولیس ٹیم حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہی۔

پولیس کے جوابی کارروائی میں ڈکیت گینگ کا رکن حیات اللہ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے اسلحہ کے زور پر متعدد وارداتیں کی ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم حیات اللہ افغانستان کا رہنے والا ہے اور پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔ اس کے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں۔ملک بھر کے پیٹرول پمپس 27 مارچ سے بند کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں