لاہور(اے بی این نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں چلنے والی میٹرو بسوں کے کرایوں میں 33 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 26 مارچ 2026ء سے ہو گا ، تمام بی آر ٹی لائنز بشمول پاکستان میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کرایے بڑھنے سے ریڈ میٹرو بس کا راولپنڈی، لاہور، ملتان میں کرایہ 40 روپے کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے یہ بھی واضح کیا کہ گرین ٹرانسپورٹ کارڈ رکھنے والے 15 روپے رعایت حاصل کرکے صرف 25 روپے میں ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:عراق میں تباہ ہونے والا امریکی طیارہ کتنی مالیت کا تھا؟ قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے
مزید پڑھیں۔سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر امریکا کے 5 طیارے ایرانی حملے میں تباہ















