واشنگٹن ( اے بی این نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں امریکی افواج ایران پر حملے تیز کریں گی اور جنگ بڑھنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے امریکہ ایران پر سخت کارروائیاں کرے گا اور حالات کسی بھی لمحے بدل سکتے ہیں۔کسی بھی لمحے فیصلہ بدل سکتا ہوں
انٹرویو کے دوران ایران کے خارگ جزیرے پر بنے تیل ٹرمینل کے بارے میں سوال کیا گیا کہ آیا امریکہ اس پر قبضہ کرنے کا سوچ رہا ہے، جس پر صدر ٹرمپ نے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ عوامی طور پر بیان کرنے کے لیے ترجیحات کی فہرست میں اوپر نہیں ہے اور کسی بھی لمحے فیصلہ بدل سکتا ہے۔ انہوں نے خارگ جزیرے سے متعلق سوال کو بیوقوفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی منصوبہ ہو بھی تو اس کے بارے میں کھل کر کیوں بتایا جائے۔
خارگ جزیرہ خلیج فارس میں ایران کے ساحل کے قریب تقریباً پانچ میل طویل جزیرہ ہے اور ایران کی تقریباً نوے فیصد خام تیل برآمدات اسی جزیرے کے ذریعے ہوتی ہیں۔ اس وجہ سے یہ ایران کی معیشت اور عالمی توانائی مارکیٹ کے لیے انتہائی اہم مقام سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد کی فضائی حدود میں مشکوک ڈرون کی آمد،فوری کارروائی،ناکارہ بنا دیا گیا















