اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اسلام آباد ایئرپورٹ پر مختصر بندش کے بعد فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے اور پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ہوائی اڈے پر چند آپریشنل وجوہات کے باعث کچھ دیر کے لیے فلائٹ آپریشن میں عارضی ردوبدل کیا گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ تعطل مختصر مدت کے لیے تھا اور صورتحال واضح ہوتے ہی فضائی آپریشن دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے تحت فلائٹ شیڈول میں معمولی ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی تاکہ فضائی آپریشن کو محفوظ اور منظم رکھا جا سکے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے شیڈول اور تازہ معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ تاخیر یا تبدیلی کے بارے میں بروقت آگاہی حاصل کی جا سکے۔
مزید پڑھیں :امریکہ ایران جنگ،ٹرمپ کا روس کے صدر پیوٹن پر بڑا الزام،جا نئے کیا















