اسلام آباد ( اے بی این نیوز )غیر معمولی صورتحال کی وجہ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور تمام پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے تاکہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق بندش عارضی نوعیت کی ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو متبادل ایئرپورٹ سے سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور ایئر لائنز نے اپنے مسافروں کو بروقت اطلاعات جاری کر دی ہیں۔
مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فلائٹس کی صورتحال جاننے کے لیے ایئر لائنز کی ویب سائٹ یا کسٹمر سروس سے رابطہ کریں تاکہ کسی قسم کے الجھن یا تاخیر سے بچا جا سکے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس خبر نے توجہ حاصل کی ہے اور صارفین مسافروں کی حفاظت اور پروازوں کی بحالی کے حوالے سے معلومات شیئر کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں یومِ القدس عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے















