اہم خبریں

ایران کے سپریم لیڈر کہاں اور کیسے ہیں،امریکہ کا بڑ ا انکشاف سامنے آگیا،جا نئے تفصیل

واشنگٹن ( اے بی این نیوز     ) امریکی وزیر دفاع نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے حوالے سے اہم دعوے اور سخت بیانات جاری کیے ہیں جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا اور بہت جلد ایران کی تمام دفاعی کمپنیاں تباہ کر دی جائیں گی۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کی میزائل انڈسٹری کو بڑی حد تک تباہ کر دیا گیا ہے اور ایران اس وقت اپنے ذخیرے میں موجود میزائل استعمال کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے مسلسل کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور آنے والے دنوں میں ان حملوں کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی اعلیٰ قیادت زیر زمین پناہ گاہوں میں منتقل ہو چکی ہے جبکہ بعض رہنما شہری علاقوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

امریکی وزیر دفاع کے مطابق آج ایران پر حملوں کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور امریکہ اپنی پیش قدمی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں :بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی ، آئندہ دو دن کے بعد ایک نیا موسمی نظام داخل

متعلقہ خبریں