اہم خبریں

خوشخبری،سونا ہزاروں روپے سستا،جا نئے فی تولہ نئی قیمت

کراچی ( اے بی این نیوز     ) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے خریداروں اور سرمایہ کاروں دونوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھے گئے اور ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی سامنے آئی۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7100 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 533262 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6087 روپے کم ہو کر 457186 روپے تک آ گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فوری ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر کم ہو کر 5105 ڈالر پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 324 روپے کم ہونے کے بعد 8851 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں :ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش،200 سےزائد اسرائیلی زخمی، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر حملہ

متعلقہ خبریں