اہم خبریں

اسلام آباد میں آج ٹریفک الرٹ، کئی اہم راستے بند، شہریوں کو متبادل راستوں کی ہدایت

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت میں جمعہ 13 مارچ 2026 کو ٹریفک کے لیے بڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا، جبکہ دیگر تمام داخلی راستے بند رہیں گے۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے استعمال کریں۔

اہم شاہراہوں اور راستوں کی بندشیں بھی جاری ہیں۔ ایران ایونیو کے تمام داخلی و خارجی راستے بند ہیں۔

چاند تارہ فلائی اوور سے سری نگر ہائی وے کے راستے سرینا چوک بند رہیں گے جبکہ آبپارہ سہروردی روڈ مکمل طور پر بند ہے۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

متعلقہ خبریں