تہران( اے بی این نیوز ) ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے بعد مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل حملوں کے بعد متعدد شہروں میں سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے باعث اسرائیل کے شہر سامریہ اور وسطی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بج اٹھے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کا کہا گیا ہے جبکہ دفاعی نظام کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔بھاری نقصان کی اطلاعات آرہی ہیں
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دارالحکومت تل ابیب اور اس کے گردونواح میں بھی سائرن مسلسل بج رہے ہیں۔ سائرن بجنے کے بعد شہری بڑی تعداد میں پناہ گاہوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں جبکہ سکیورٹی ادارے صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق میزائل حملوں کے بعد فضائی دفاعی نظام کو متحرک کر دیا گیا ہے اور متعدد میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم فوری طور پر نقصان یا جانی صورتحال کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
مزید پڑھیں :تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں ،بحرین میں خطرے کے سائرن بج اٹھے















