اہم خبریں

اسلام آباد میں یوم القدس ریلی ، خصوصی ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری ،سخت حفافاظتی اقدامات

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) اسلام آباد میں یوم القدس ریلی کے باعث ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ڈائیورشن پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکنہ طور پر متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق یوم القدس ریلی صبح نو بجے امام بارگاہ جی سکس ٹو سے برآمد ہوگی جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت محدود رہے گی۔ ریلی کے پیش نظر مختلف مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق کلثوم پلازہ فضل حق روڈ پر ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جائے گا اور شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جناح ایونیو کا استعمال کریں۔ اسی طرح ایف سکس اور ایف سیون کے رہائشیوں کے لیے پولی کلینک روڈ کو متبادل راستے کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

لقمان حکیم روڈ کی گلی نمبر چودہ سے آنے والی ٹریفک کے لیے بھی ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے اور شہریوں کو جی سکس میونسپل روڈ اور صدر روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اسی طرح سی ڈی اے ہسپتال اور امام بارگاہ جی سکس ٹو کے اطراف بھی ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑا جائے گا جہاں شہری جی سکس صدر روڈ اور سیونتھ ایونیو استعمال کر سکیں گے۔

پولی کلینک کوارٹرز چوک لقمان حکیم روڈ پر بھی ٹریفک ڈائیورشن نافذ ہوگا اور شہریوں کو جی سکس میونسپل روڈ، صدر روڈ اور سیونتھ ایونیو اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چائنہ چوک فضل حق روڈ پر بھی ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا جہاں شہری ایف سکس سروس روڈ اور شہید ملت روڈ استعمال کر سکیں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق فضل حق روڈ سے آنے والی ٹریفک کے لیے بھی متبادل راستہ شہید ملت روڈ مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولی کلینک کی نئی اور پرانی ایمرجنسی کے سامنے کسی بھی قسم کی گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیوں کی آمدورفت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایف ایم بانوے اعشاریہ چار سے مسلسل اپڈیٹس حاصل کرتے رہیں اور پولیس کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں :جدہ ، شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات،فیلڈ مارشل بھی ہمراہ تھے

متعلقہ خبریں