اہم خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز آنے والے جہازوں پر حملے کا اعلان

تہران (اے بی این نیوز   )مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سمندری راستوں کی سیکیورٹی پر خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ ناروے نے اپنے تمام تجارتی اور مال بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز کی طرف جانے سے روکنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ عملے اور جہازوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ایران کی جانب سے بھی سخت مؤقف سامنے آیا ہے۔ ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی طرف آنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، خاص طور پر وہ جہاز جو ایران کے خلاف کارروائیوں میں شریک ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس اعلان کے بعد عالمی شپنگ کمپنیوں اور توانائی مارکیٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے چند مخصوص ممالک کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے، تاہم وہ ممالک جنہوں نے ایران پر حملے میں حصہ لیا تھا ان پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ ان کے مطابق ایران اپنی سمندری حدود اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں :ایران کھل کر میدان میں آگیا،جنگ بندی چا ہتے ہو تو ہماری شرائط تسلیم کرو،واضح پیغام دیدیا

متعلقہ خبریں