اہم خبریں

ایران کھل کر میدان میں آگیا،جنگ بندی چا ہتے ہو تو ہماری شرائط تسلیم کرو،واضح پیغام دیدیا

تہران (اے بی این نیوز   )مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی شرائط واضح کر دی ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ موجودہ بحران کا واحد حل یہ ہے کہ ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کیا جائے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے روس اور پاکستان کی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔

مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا باقاعدہ معاوضہ ادا کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئندہ کسی قسم کی جارحیت نہ ہونے کی مضبوط اور قابلِ اعتماد ضمانت دی جائے تاکہ خطے میں مستقل امن قائم ہو سکے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران امن اور استحکام چاہتا ہے تاہم قومی مفادات اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق اگر ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کیا گیا اور مستقبل میں جارحیت روکنے کے لیے واضح ضمانت دی گئی تو جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :امریکی بحریہ کے جدید طیارہ بردار جنگی بیڑے کو آگ لگ گئی،وجہ جا نئے

متعلقہ خبریں