واشنگٹن ( اے بی این نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تیل مارکیٹ کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں جلد ہی نمایاں طور پر کم ہونے والی ہیں اور یہ کمی اتنی بڑی ہو سکتی ہے جس کا ابھی کسی کو اندازہ بھی نہیں۔ ان کے مطابق حکومت ایسے اقدامات پر کام کر رہی ہے جن کے ذریعے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو نیچے لایا جا سکے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس موجود تیل کے بڑے ذخائر کو مارکیٹ میں جاری کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے اور اگر یہ فیصلہ کیا گیا تو اس سے عالمی سطح پر سپلائی میں اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں قیمتوں میں واضح کمی آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف امریکی معیشت کو سہارا دینا ہے بلکہ عالمی توانائی مارکیٹ کو بھی استحکام دینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی کشیدگی اور خلیجی خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے باعث تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، تاہم امریکہ کے پاس ایسے وسائل اور حکمت عملی موجود ہے جن کے ذریعے مارکیٹ کو متوازن کیا جا سکتا ہے۔ صدر کے مطابق جب تیل کے ذخائر مارکیٹ میں آئیں گے تو قیمتوں میں ایسی کمی دیکھنے کو ملے گی جس کی توقع بہت کم لوگ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :ایران امریکہ جنگ کیا رنگ لا ئے گی، جا نئے بابا وانگا کی پیشین گوئی میں چھپے راز















