اہم خبریں

شہدا کے خون کا بدلہ لیں گے،آبنائے ہرمز بند رہے گا،ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان

تہران (  اے بی این نیوز  )ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے تازہ بیانمیں کہا ہے کہ ایرانی عوام نے مشکل ترین حالات میں دنیا کو اپنی عظمت اور یکجہتی دکھا دی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کی خدمت اور رہنمائی کے لیے وہ قرآن کی روشنی سے رہنمائی حاصل کریں گے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ قوم کو صحیح راستے پر چلانے میں انہیں ہدایت دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اپنے عزم اور حوصلے سے دشمن کو شکست دیں گے اور ایرانی فورسز نے ہر ممکنہ حملے کے جواب میں دشمن کو دندان شکن ردعمل دیا ہے تاکہ کسی کو ایران پر حاوی ہونے کا موقع نہ ملے۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے عوام اور رہنماؤں کے درمیان مستقل رابطے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ مشکل وقت میں ایرانی عوام نے ہمیشہ بہتر فیصلے کیے ہیں۔

سپریم لیڈر نے امریکی اڈوں کے حوالے سے بھی واضح موقف اختیار کیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ سے امریکی اڈے بند کیے جائیں ورنہ حملے جاری رہیں گے۔ انہوں نے شہدا کے خون کا بدلہ لینے کے حق سے بھی دستبردار نہ ہونے کا عندیہ دیا اور کہا کہ آبنائے ہرمز کو بند رہے گا تاکہ دشمن کو کوئی فائدہ نہ پہنچے۔

ان کے مطابق ان کے عہدے کے تقاضے انہیں سخت فیصلے کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اور ایرانی عوام کی یکجہتی اور حوصلے کی بدولت خطے میں دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت موجود ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ان کے والد، اہلیہ اور بہن شہادت کا رتبہ پا چکی ہیں اور شہدا کی فہرست میں شامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام شہدا آج ایک بہتر مقام پر ہیں اور ان کے اہل خانہ اور قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ایران دشمن کے ہر اقدام کا حساب لے گا اور ایرانی عوام کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ دشمن نے ایرانی سکولوں اور اہم مقامات پر حملے کیے، جن کے نتائج کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو نقصان دشمن نے پہنچایا، اس کی قیمت انہیں ادا کرنا ہوگی اور ایرانی عوام کی یکجہتی کے ساتھ دشمن کو عبرت ملے گی۔

ان کے مطابق یہ عزم نہ صرف ماضی کے شہدا کی یاد کے لیے ہے بلکہ مستقبل میں ایرانی قوم کی حفاظت اور دفاع کی یقین دہانی بھی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد رہیں اور دشمن کی ہر سازش کا مقابلہ کریں تاکہ وطن محفوظ اور مضبوط رہے۔

مزید پڑھیں :کل عام تعطیل کا اعلان

متعلقہ خبریں