اہم خبریں

کل عام تعطیل کا اعلان

کراچی ( اے بی این نیوز   )صوبہ سندھ میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد صوبے بھر میں سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر سرکاری سرگرمیاں بند رہیں گی۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق تعطیل کا مقصد اہم سرکاری و انتظامی امور کے باعث صوبے میں سرکاری سرگرمیوں کو عارضی طور پر معطل کرنا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری دفاتر، بلدیاتی اداروں اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ اس دوران بیشتر سرکاری ملازمین کو چھٹی دی جائے گی جبکہ ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق عام تعطیل کے اعلان کے بعد مختلف سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ عوامی سہولت سے متعلق ضروری خدمات کو متاثر نہ ہونے دیں۔ ہسپتالوں، ایمرجنسی سروسز اور دیگر ضروری اداروں میں معمول کے مطابق ڈیوٹی جاری رہے گی تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔

مزید پڑھیں :آبنائے ہرمز میں جنگ،امریکہ نے اپنی شکست تسلیم کر لی،تیاری نہ ہو نے کا واویلا

متعلقہ خبریں