کراچی ( اے بی این نیوز ) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ کی طرف مبذول ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی براہ راست پڑتے ہیں جس کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اچانک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں انتیس ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت پانچ ہزار ایک سو چھہتر ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اس کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے جہاں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت دو ہزار نو سو روپے کم ہونے کے بعد پانچ لاکھ چالیس ہزار تین سو باسٹھ روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور یہ دو ہزار چار سو چھیاسی روپے کم ہو کر چار لاکھ تریسٹھ ہزار دو سو تہتر روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مقامی صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ چاندی ایک سو اناسی روپے سستی ہونے کے بعد نو ہزار ایک سو پچھتر روپے کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت ایک سو ترپن روپے کم ہو کر سات ہزار آٹھ سو چھیاسٹھ روپے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان فیصلوں سے مائنس،پی ٹی آئی نے بڑا اقدام اٹھا لیا،جا نئے تفصیلات















