اہم خبریں

پی ٹی سی ایل کی سروسز اچانک بند، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کی انٹرنیٹ اور دیگر ٹیلی کمیونیکیشن سروسز ملک بھر میں اچانک بند ہو گئیں جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑے تکنیکی مسئلے کے باعث سروسز متاثر ہوئی ہیں اور ماہر تکنیکی ٹیمیں صورتحال کو بحال کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں۔

PTCL انتظامیہ نے صارفین سے ہونے والی پریشانی پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدمات کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور صارفین کے صبر اور تعاون کو سراہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں۔بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانےکافیصلہ،پی ٹی آئی کوبڑادھچکا

متعلقہ خبریں