اہم خبریں

بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانےکافیصلہ،پی ٹی آئی کوبڑادھچکا

لاہور(اے بی این نیوز)بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانےکافیصلہ کرلیاگیا۔

محکمہ بلدیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اگلے بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونگے، اس فیصلے سےپی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن سے باہر ہو جائے گی کیونکہ پی ٹی آئی کے پاس کوئی انتخابی نشان نہیں ہے ۔

ذرائع کے مطابق انتخابی نشان نہ ہونے سے پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن نہیں لڑ سکے گی، اس فیصلے سےمسلم لیگ ن کے لئے بلدیاتی الیکشن جیتنے کی راہ ہموار ہو گئی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں آزاد امیدوار کھڑے کرے گی ۔

مزید پڑھیں۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بارے بڑی خبر آگئی

متعلقہ خبریں