اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک بڑی مشکل سے نجات مل رہی ہے آپ کو اب سنبھل کر چلنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ ان تمام باتوں سے دور رہا جا سکے۔ جس میں تھوڑا سا بھی خطرہ موجود ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اس وقت مالی معاملات کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے فضول کاموں میں اپنے وقت کو ضائع مت کریں اور اندرون خانہ سازشیوں سے دور رہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس طرف کے حالات کا سامنا ہے اس میں ذرا سا بھی رسک لینے کی ضرورت نہیں ہے اور پریشان نہ ہوں۔ جو نصیب میں ہے وہ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کو مل کر رہے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
روزگار میں کافی دنوں سے مسلسل مشکلات کا سامنا ہے آپ بعد نماز مغرب صورة واقعہ پڑھا کریں اور اپنے دل کے معاملات ٹھیک کرنا تو بے حد ضروری ہو گیا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
بعض افراد کو قانونی معاملات سے نجات ملے گیا ور جن سے مخالفت کا سامنا تھا وہ اللہ کا نام لے کر خودبخود پیچھے ہٹ جائیں تو ان کے لئے بہتر ہے۔ ابھی مسئلہ ٹھیک نہیں ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت مالی طور پر بہتری ملنے کا امکان ہے اور جس طرف امید لگا رکھی ہے وہ پوری ہو سکتی ہے جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کی تلاش میں تھے وہ کامیاب ہوں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کسی بھی معاملے کو لے کر زیادہ پریشان نہ ہوں میرے اللہ نے چاہا تو آج جو بھی ہے اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور ایک اہم سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو آج پرای باتیں تنگ کر سکتی ہیں جو وقت گزر گیا وہ تو لوٹ کر نہیں آ سکتا اب زدگی کو نئے انداز سے شروع کرنے کا وقت ہے آج ابتداءکر سکتے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کوئی کسی کا نہیں ہے سب مطلب کے رشتے بن گئے ہیں اور آپ ان میں پھنس چکے ہیں آج خود کو باہر نکالنے کا بہترین موقع ہے اب خود کو سازشی لوگوں سے دور کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن افراد کو گھریلو زندگی میں پریاشنیاں چل رہی ہیں وہ خود اگر حکمت عملی سے چلیں گے تو اس کو ختم کر سکتے ہیں آج اس حوالے سے ایک اہم موقع ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنی غلطیاں درست کریں پہلے ہی حالات بہت خراب ہو چکے ہیں آپ مزید مسئلے بڑھا رہے ہیں اس وقت فوری اصلاح کی ضرورت ہے دیر مت لگائیں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اب آپ کو اپنے معاملات مںی خاطر خواہ بہتری محسوس ہو گی آپ پہلے کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے ایک خبر سب کچھ ٹھیک کر دے گی ان شاءاللہ۔

متعلقہ خبریں