اہم خبریں

شیطانی مجسمہ کی اصل حقیقت سامنے آگئی،مجسمہ بنانے والے شخص کا سراغ لگا لیا گیا،جا نئے

کراچی (اے بی این نیوز    )کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں شیطان کی شکل کے ایک مجسمے کی موجودگی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی جس کے بعد علاقے میں شدید بحث اور تجسس پیدا ہوگیا۔ شہریوں کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں جن میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک عجیب و غریب شکل کا مجسمہ کھڑا ہے جسے دیکھ کر کئی لوگوں نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کی گئیں تو معلوم ہوا کہ یہ مجسمہ تھرموپول سے تیار کیا گیا تھا اور اسے ایک مجسمہ ساز نے بنایا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق مجسمہ بنانے والے شخص کا سراغ لگا لیا گیا ہے جس نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسے یہ مجسمہ بنانے کا کام ایک مذہبی شخصیت کی جانب سے دیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق مجسمہ ساز کو یہ کام علامہ شبر زیدی کی جانب سے دیا گیا تھا۔ مجسمہ ساز نے پولیس کو بتایا کہ اس سے ایک ایسا پتلا بنانے کو کہا گیا تھا جسے بعد میں ایک تقریب کے دوران جلایا جانا تھا۔

پولیس کے مطابق علامہ شبر زیدی نے اپنے مؤقف میں بتایا کہ یہ مجسمہ دراصل یوم القدس کے حوالے سے بنوایا گیا تھا اور اس کا مقصد ایک علامتی احتجاج تھا۔ ان کے مطابق منصوبہ یہ تھا کہ جمعہ کے روز اس پتلے کو جلایا جائے تاکہ فلسطین کے معاملے پر اظہارِ احتجاج کیا جا سکے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ عمران نامی مجسمہ ساز نے تھانے میں پیش ہو کر وضاحتی بیان بھی ریکارڈ کرا دیا ہے جس میں اس نے تفصیل سے بتایا کہ اسے یہ مجسمہ بنانے کا کام کس مقصد کے لیے دیا گیا تھا۔ اس نے کہا کہ اس نے صرف ایک آرڈر پر مجسمہ تیار کیا تھا اور اسے اس معاملے کی حساسیت کا اندازہ نہیں تھا۔

مزید پڑھیں :اسرائیل کا انتہائی اقدام،اسلامی دنیا متحد ہو گئی، شدید ردعمل سامنے آگیا،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں