لاہور (اے بی این نیوز)لاہور کے علاقے رائیونڈ میں گلی میں کھیلتے ہوئے دو سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق دو سالہ فہد گھر کے قریب گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران وہ اچانک قریبی کھلے نالے میں گر گیا۔ اہلِ علاقہ نے فوری طور پر بچے کو نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔حکام کے مطابق بچے کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائیونڈ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ واقعے کے بعد خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جبکہ علاقے کے لوگوں نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔علاقے میں کہرام مچ گیا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں کئی مقامات پر نالے کھلے ہوئے ہیں جو بچوں اور راہگیروں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کھلے نالوں کو فوری طور پر ڈھانپا جائے تاکہ آئندہ کسی اور خاندان کو اس طرح کے سانحے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔















