اہم خبریں

اپ ڈیٹ، سونے کی قیمت آسمان پر،جا نئے فی تولہ کتنا مہنگا ہوا

کراچی (اے بی این نیوز      )ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 3700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونا بڑھ کر 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ قیمتوں میں اس تیزی نے سونے کو ایک مرتبہ پھر عوامی بحث کا موضوع بنا دیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے مختلف تبصرے اور آراء سامنے آ رہی ہیں۔

دوسری جانب دس گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق دس گرام سونا 3172 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے کا ہو گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات براہ راست مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں فی اونس سونے کی قیمت میں 37 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد عالمی منڈی میں فی اونس سونا 5205 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاری کے رجحانات اور کرنسی کی قدر میں تبدیلیاں سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

ادھر ملک میں چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے۔ صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی اور قیمت گزشتہ سطح پر برقرار رہی۔

مزیدپڑھیں :پارلیمنٹ میں کفایت شعاری کے سخت اقدامات، گاڑیاں بند اور تنخواہوں میں کٹوتی

متعلقہ خبریں