پشاور(اے بی این نیوز)9مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کو نامزد کردیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشاور انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے عدالت میں 9مئی ریڈیو حملہ کیس کا چالان جمع کرا دیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد کر دیا گیا، سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم اور عامرچمکنی بھی نامزدکر دیئے گئے۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ پنجاب فرانزک لیب اور نادرارپورٹ کی بنیاد پر ملزمان کو نامزد کیا، چالان ریکارڈ کیلئے جمع کرا رہا ہوں پراسیکیوٹر چالان نہیں لے رہے ہیں ،انسداد دہشتگردی عدالت نے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں۔افضل خان کی دوسری شادی کی خواہش؟ اداکار کا دلچسپ بیان سامنے آگیا















