اہم خبریں

سرکاری ملازمین کیلئے ہفتہ وار چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی حکومت نے ملازمین اور انتظامی عملے کے لیے ہفتے میں چار روزہ ورک ویک کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب دفاتر ہفتے کے چار دن کھلے رہیں گے جبکہ باقی تین دن چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر میں کام کرنے کے دن سوموار، منگل، بدھ اور جمعرات ہوں گے، جب کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد دفتری نظام کو مزید منظم بنانا اور ملازمین کو بہتر کام اور آرام کا توازن فراہم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سرکاری محکمے اس نئے ورک شیڈول کے مطابق اپنی سرگرمیاں ترتیب دیں اور عوام کو بھی بروقت سہولت فراہم کی جائے۔ اہم سرکاری خدمات اور ہنگامی امور کے لیے بھی متبادل انتظامات کیے جائیں گے تاکہ کام میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملازمین کی کارکردگی اور دفتر کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی، جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین نے اسے جدید دفتری نظام کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں :کے پی،لکی مروت میں ڈرون حملہ،5 بچے زخمی،دو کی حالت تشویشناک

متعلقہ خبریں