اہم خبریں

’’ورک فرام ہوم ‘‘کا فیصلہ،4روزہ ورک ویک نافذ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیر اعظم کی ہدایت پر پٹرولیم ڈویژن میں بھی ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت پٹرولیم ڈویژن کے 50 فیصد عملے کو باری باری گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ سرکاری امور کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم ڈویژن میں فوری طور پر 4 روزہ ورک ویک بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دفتری امور کو بہتر انداز میں منظم کرنا اور جدید طرزِ کار کے مطابق کام کی رفتار کو برقرار رکھنا ہے۔

وزارت پٹرولیم کی جانب سے تمام دفاتر میں متبادل بنیادوں پر حاضری کا شیڈول بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے تمام ونگز کے سربراہان کو فوری طور پر روٹیشن پلان تیار کر کے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ کام میں تسلسل برقرار رہے اور انتظامی معاملات متاثر نہ ہوں۔

مزید پڑھیں :کے پی،لکی مروت میں ڈرون حملہ،5 بچے زخمی،دو کی حالت تشویشناک

متعلقہ خبریں