اہم خبریں

طیب اردوان کا اسرائیل کیخلاف بڑا بیان،صہیونیوں کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا

استنبول ( اے بی این نیوز   )مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے دوران ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی کو بھی صہیونی نیٹ ورک کے جال میں نہیں پھنسنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں جاری تنازعات اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں ہوش مندی اور اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ بیان میں کہا کہ بعض قوتیں خطے کے ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے اور حالات کو مزید خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم خطے کے عوام اور قیادت کو اس صورتحال کو سمجھداری سے دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ترکیہ ہمیشہ امن، استحکام اور علاقائی اتحاد کا حامی رہا ہے۔

انہوں نے عراقی کرد علاقے میں اپنے “بھائیوں” کے بیانات کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہاں کی قیادت کی جانب سے سامنے آنے والے مؤقف کو مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ بیانات اس بات کی علامت ہیں کہ خطے کے مختلف حصوں میں لوگ حالات کی نزاکت کو سمجھ رہے ہیں اور کسی بڑے تنازع کا حصہ بننے سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔صدر اردوان نے کہا کہ انہیں خلوص دل سے یقین ہے کہ خطے کے لوگ اور قیادت اس کھیل میں نہیں آئیں گے اور ایسی کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے جو پورے خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف لے جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں دانشمندی، اتحاد اور محتاط پالیسی ہی خطے کو بڑے بحران سے بچا سکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ترکیہ اپنی خارجہ پالیسی میں ہمیشہ خطے میں امن کو ترجیح دیتا ہے اور اسی مقصد کے تحت وہ اپنے ملک کو اس آگ سے دور رکھنا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق ترکیہ خطے میں استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔

مزید پڑھیں :پٹرول مہنگا،توڑ آگیا،فیول کارڈ متعارف؟جا نئے کون کون حاصل کر سکے گا

متعلقہ خبریں