کراچی (اے بی این نیوز)عیدالفطر کا تہوار آنے میں اب صرف 10 روز باقی رہ گئے ہیں اس بڑے تہوار سے قبل سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف دیا جا رہا ہے۔
رمضان المبارک کے بعد مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار عیدالفطر آتا ہے۔ ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ خوشیوں سے بھرپور یہ تہوار وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ بھرپور جوش وخروش کے ساتھ منائے۔
وفاق، پنجاب اور سندھ کے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تمام سرکاری حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کر بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام سرکاری وفاقی اور صوبائی اداروں کے ملازمین رواں ماہ مارچ کی تنخواہ، پنشن اور تمام الاؤنسز عید سے قبل دیے جا رہے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق تمام مسلم سرکاری ملازمین اور پنشنرز، بشمول ورک چارجڈ اور کنٹیجٹ پیڈ عہدوں پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کو 16 مارچ کو ان کی مکمل تنخواہ، الاؤنسز 16 مارچ 2026 کو اپنی پوری تنخواہ، پنشن اور الاؤنسز وصول کریں گے۔
متعلقہ حکام نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے پے رول اور پنشن کی کارروائی مکمل کریں تاکہ عید کی چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے ہی ملازمین اور پنشنرز کے اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی ہو جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اس بار 30 روزے مکمل ہونے اور عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں۔موٹر سائیکل سوار 2200 روپے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟















