اہم خبریں

ایران امریکہ کیلئے ایک بھیانک خواب بن گیا،ہمارے پاس ابھی بہت سے سر پرائز ہیں،عباس عراقچی

تہران (اے بی این نیوز       )مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکا کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس ابھی کئی حیران کن اقدامات باقی ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکی آپریشن “ایپک فیوری” کا مذاق اڑایا اور اسے “ایپک مسٹیک” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں دوگنی ہو چکی ہیں جبکہ دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کے تیل اور جوہری تنصیبات کے خلاف سازشیں کر رہا ہے تاکہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کنٹرول کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہر صورتحال کے لیے تیار ہے اور اس کے پاس بھی کئی غیر متوقع اقدامات موجود ہیں۔ادھر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے باعث تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور فی بیرل قیمت تقریباً 120 ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہے، جسے ایک دن میں ہونے والے بڑے اضافوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریباً 13 فیصد اضافے کے بعد 104.5 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت تقریباً 12 فیصد اضافے کے ساتھ 101.8 ڈالر فی بیرل رہی۔

مزید پڑھیں :9 سے 12 مارچ کے دوران بارشوں کا نیا سلسلہ شروع،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں