کراچی (اے بی این نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونا پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 6500 روپے سستا ہوکر 533362 روپے پر آ گیا۔ 10 گرام سونے کے بھائو 5573 روپے کی کمی سے 457271 روپے ہوگئے۔آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 37 روپے کم ہوکر 8894 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 65 ڈالر سستا ہوکر 5106 ڈالر پر آ گیا۔
مزید پڑھیں :نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود ساڑھے 10 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ














