اسلام آباد(اے بی این نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے میں عدم حاضری پر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی، اس دوران عدالت میں ملزم کی عدم پیشی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ان پر ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں۔وزیر اعظم کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے انعامات کا اعلان














