اہم خبریں

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 9 ہزار سے زائد کی بدترین مندی، مارکیٹ کریش کر گئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)مشرق وسطیٰ میں ہونے والی جنگ کے پاکستانی معیشت پر بھی منفی اثرات کا سلسلہ جاری ہے اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں مسلسل شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 9780 پوائنٹس کمی سے 147715 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کے ایس سی 30 انڈیکس 6.39 فیصد کم ہوا جس کے بعد کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتیں گر گئیں گزشتہ کاروباری ہفتے کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 10566 پوائنٹس کم ہو کر157496 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 10217پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور بازار میں 3.28 ارب شیئرز کے سودے 181 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1231 ارب روپے کم ہوکر 17698 ارب روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں۔عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ: پاکستان میں مہنگائی کی نئی لہر کا خطرہ

متعلقہ خبریں