لاہور (اے بی این نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ غیر قانونی اور عوام دشمن اقدام ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٹرانسپورٹ، بجلی، زراعت اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر بھی اثر ڈالے گا اور عوام شدید مشکلات کا سامنا کریں گے۔
درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس 15 دن کا اسٹاک موجود ہونے کے باوجود قیمتیں بڑھانا غیر قانونی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ اوگرا اور وزارت توانائی 15 دن کے پیٹرولیم ذخائر کی تفصیلات پیش کریں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
مزید پڑھیں:لکی مروت سے افسوسناک خبرآگئی ، جانی نقصان کی اطلاعات















