اہم خبریں

ایران کے سپریم لیڈر کا خفیہ بنکر بے نقاب؟ اسرائیل نے ویڈیو جاری کر دی

امریکہ (اے بی این نیوز) اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کے نیچے خفیہ زیر زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کی ہے، جہاں انہیں نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں اسرائیلی فضائی حملے کے وقت ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے بنکر پر 50 لڑاکا طیاروں سے حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج نے تہران میں زیر زمین بنکر کا ڈھانچہ دکھانے کے لیے ایک تھری ڈی اینی میشن بھی جاری کیا جو اس بنکر کی اندرونی ساخت کی وضاحت کرتا ہے۔ اس بنکر کے کم از کم 8 داخلی راستے دکھائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایرانی دارالحکومت تہران میں مشترکہ حملہ کیا تھا جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، وزیر دفاع اور ان کے خاندان کے قریبی افراد شہید ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں‌:چینی ہیکرز کا خفیہ سائبر حملہ بے نقاب، امریکا نے بڑا راز کھول دیا، اہم تفصیلات جانیں‌

متعلقہ خبریں