پشاور(اے بی این نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے جبکہ کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے آبادی والے علاقے کو نشانہ بنایا جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ فتنہ الخوارج کی جانب سے کیا گیا جس میں معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے حملوں کا مقصد علاقے میں دہشت اور عدم تحفظ کی فضا پیدا کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام میں خودکش حملہ اور معصوم لوگوں کا قتل سختی سے ممنوع اور سنگین جرم ہے، جبکہ شہریوں پر حملے معاشرتی امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر معاشرے میں خوف و افراتفری پھیلانے کے لیے اس قسم کی کارروائیاں کرتے ہیں اور ریاست ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں۔امریکا، اسرائیل کے ایران پر مزید حملے، سرکاری اہداف پر شدید بمباری، شہدا کی تعداد 1332 ہوگئی















