اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات12 بجتے ہی ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟















