اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج

اسلام آباد (اے بی این نیوز  ) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہی کر دیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا اور نئی قیمتیں رات بارہ بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔ حکام کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے سمری تیار کرلی گئی ہے جسے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔ قیمتوں میں اضافے یا کمی کے حوالے سے حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :ایران جنگ،پاکستان کی پیشگی منصوبہ بندی ،تین اہم ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں