تہران (اے بی این نیوز ) ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل اور ڈرون فائر کیے جس کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور سائرن کی آوازیں سنی گئیں جبکہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کی جانب میزائلوں اور ڈرونز کی متعدد لہریں داغیں جن میں سے کئی میزائل اسرائیل کے شہری علاقوں کے قریب گرے جبکہ فضائی دفاعی نظام نے بڑی تعداد میں حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے حملے اس وقت تیز ہوئے جب امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائیوں میں ایران کے مختلف فوجی اور سکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد تہران نے جوابی کارروائی شروع کردی۔
اسرائیلی حکام کے مطابق کئی شہروں میں سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ بعض علاقوں میں عمارتوں کو نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
مزید پڑھیں :رجب بٹ اور ندیم نانی والا کیلئے اچھی خبر،جا نئے کیا















