اہم خبریں

ریلوے ٹریک پربم دھماکہ،جا نئے کتنا جانی و مالی نقصان ہوا

خیرپور (اے بی این نیوز    )خیرپور میں ریلوے ٹریک پر زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ریلوے ملازم زخمی ہو گیا۔ دھماکے کے باعث ٹریک کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکا ریلوے لائن کے قریب نصب دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا جس سے پٹری کا ایک حصہ متاثر ہوا۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ملازم کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں :اسرائیل نے تمام مقدس مقامات تک رسائی عارضی طور پر بند کر دی

متعلقہ خبریں