کراچی (اے بی این نیوز )عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں کو اچانک بریک لگ گئی ہے اور گزشتہ چند دنوں میں سونا نمایاں طور پر سستا ہو گیا ہے۔ گزشتہ چار روز کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور فی تولہ نرخ میں تقریباً 30 ہزار 100 روپے کی کمی ہو چکی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق آج بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے تک آ گئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دس گرام سونا 2 ہزار 915 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے پر آ گیا ہے جس سے خریداروں کو کسی حد تک ریلیف ملا ہے۔ جیولرز کے مطابق حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آ گئے ہیں۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کم ہونے کے بعد تقریباً 5 ہزار 110 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔
مزید پڑھیں :کنسٹرکشن صنعت چلتی ہے تو پوری انڈسٹری چلتی ہے،ایس ایم تنویر















