اہم خبریں

کنسٹرکشن صنعت چلتی ہے تو پوری انڈسٹری چلتی ہے،ایس ایم تنویر

اسلام آباد (اے بی این نیوز        )ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ کنسٹرکشن صنعت چلتی ہے تو پوری انڈسٹری چلتی ہے، وزیراعظم تعمیرات کے حوالے سے پیکیج انائونس کرنے جا رہے ہیں۔
دو کڑوڑ روپے کے گھر پر 38 لاکھ روپے کا ٹیکس لگا دیا گیا جو کہ افسوسناک ہے۔ لاہور ۔تعمیرات کے شعبے پر غیر ضروری ٹیکس کے باعث مالکان نے یہ کام چھوڑا اور پیسہ بنک میں جمع کروا دیا۔
وزیر اعظم اس سال پانچ لاکھ گھروں کا ٹارگٹ رکھیں۔ تعمیرات کے شعبے پر غیر ضروری ٹیکس کے باعث مالکان نے یہ کام چھوڑا اور پیسہ بینک میں جمع کر ا دیا۔ پانچ لاکھ گھر بنیں تو ہماری جی ڈی پی میں اضافہ ہو جائیگا اور چاروں اطراف ہریالی اور خوشحالی ہو گی۔ ملک میں 78انڈسٹریز کنسٹرکشن سے منسلک ہیں۔
حکومت ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور ہماری بات سننے کے لیے تیار ہے۔ سرمایہ پاکستان لانا اور ملک میں سرمایہ کاری کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ قومی سطح پر معیشت کو مضبوط بنایا جائے۔ پاکستان کو ایشیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا ہوگا۔ ملک کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 10 ہزار افراد نے اپلائی کیا ہے، کہیں نہ کہیں خرابی ضرور ہے۔
گزشتہ تین سال میں حکومت نے مہنگائی کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی۔
موجودہ صورتحال میں معیشت کو چلانا سب سے ضروری ہے۔ دو لاکھ گھر تو ہر سال ویسے ہی بنتے تھے، نئی پالیسی سے رفتار کم ہو گئی۔ تقریباً پچاس لاکھ افراد نے اپلائی کیا تھا جن میں بڑی تعداد روزگار سے منسلک تھی۔ ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ سے تعمیراتی شعبہ متاثر ہوا۔ غلط ٹیکس پالیسیوں نے کنسٹرکشن انڈسٹری کی سرگرمیاں سست کر دیں۔ تعمیراتی شعبے کو سہولت دی جائے تو معیشت کو بڑا سہارا مل سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :ممکنہ احتجاج ،یڈ زون کے اہم مقام ڈی چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا

متعلقہ خبریں