اہم خبریں

ممکنہ احتجاج ،یڈ زون کے اہم مقام ڈی چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز        )ممکنہ احتجاج کے پیش نظر حساس مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور رات گئے ریڈ زون کے اہم مقام ڈی چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق صورتحال کو قابو میں رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کئے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے ڈی چوک کے اطراف بڑی تعداد میں کنٹینرز رکھ کر راستے سیل کر دیے گئے جبکہ علاقے میں اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ سکیورٹی اہلکار مختلف داخلی راستوں پر بھی موجود ہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ احتجاج اور سیاسی سرگرمیوں کے باعث ریڈ زون میں نقل و حرکت محدود کی جا سکتی ہے جبکہ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اقدامات شہریوں کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ حالات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات بھی کئے جا سکتے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر ریڈ زون کا رخ نہ کریں اور ٹریفک ہدایات پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں :وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

متعلقہ خبریں