اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری کی ترک ہم منصب الپرسلان بیرکتار سے آن لائن ملاقات ،ملاقات میں توانائی کے شعبے بالخصوص ڈسکوز کی نجکاری کے امور پر بات چیت
وزیر توانائی کی ترک ہم منصب کو پاورسیکٹر کے اداروں میں جاری اصلاحات اور سرمایہ کاری کےمواقع پر بریفنگ
وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈسکوز کی نجکاری میں تجربہ کارعالمی سرمایہ کاروں کی شمولیت کا خواہشمند ہے ۔وسیع تجربے کی حامل ترک کمپنیوں کی شمولیت بہت اہم ہے ۔
اویس لغاری نے نجکاری کے عمل میں دونوں ممالک کے اداروں /ماہرین کی قریبی تعاون پر شکریہ ادا کیا ، ترک وزیر توانائی نے کہا کہ ترک سرمایہ کار پاکستان کے پاور سیکٹر کی نجکاری کے عمل کو گہری دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں ۔
ترک وزیر توانائی نے کہا کہ اُمید ہے کہ ترک سرمایہ کارپاکستان کے پاورسیکٹر کی نجکاری کے عمل میں مناسب سطح پر حصہ لیں گے۔ترکی پاکستان کے پاور سیکٹر کی نجکاری کے عمل میں ہر ممکن تعاون پیش کرے گا ۔ ملاقات میں پاکستان کے نمائندوں کو ترک سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک فورم پر اکھٹا کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت
مزید پڑھیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری: پنجاب میں 3 ماہ میں فلڈ زون خالی کرانے کا فیصلہ















