اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24 مارچ سے 27 مارچ تک بند رہیں گے، وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 30 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔ موسم بہار کی تعطیلات کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے ساتھ ملایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق عیدالفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نیا چاند 19 مارچ کی صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم اس روز چاند کی عمر صرف 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو رویت کے لیے ناکافی قرار دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کے لیے چاند کی عمر کم از کم 18 سے 20 گھنٹے ہونا ضروری ہوتی ہے، اسی لیے 19 مارچ کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 20 مارچ کی شام نظر آنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے تاہم عیدالفطر کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں۔آئی ایم ایف کا پاکستان سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں فوری بڑھانے کا مطالبہ















