اہم خبریں

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں فوری بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے پیٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے ورچوئل مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر کسی قسم کی سبسڈی نہ دی جائے اور قیمتوں میں اضافے کا بوجھ فوری طور پر عوام پر منتقل کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے اہداف کو برقرار رکھا جائے۔ واضح رہے کہ 30 جون تک 1468 ارب روپے کی لیوی جمع کرنے کا ہدف مقرر ہے، جس میں سے جولائی تا دسمبر کے 6 ماہ میں 822 ارب روپے (60 فیصد سے زائد) جمع کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول کرنے کے لیے توانائی بچت کی مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں اسکولوں اور کالجوں کو آن لائن کلاسز پر منتقل کرنے کی تجویز ہے۔

مزید پڑھیں۔پنجاب کے تمام اضلاع میں پہلی بار اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں